
کشمیر کے پہاروں میں جہاں دریائے جہلم کا دہانہ چو ڑائی میں آجاتا ہے.اس کے کنارے لکڑیوں کا عالی شان محل موجود ہے بڑی بڑی لکڑی کی دیواریں بنی ہوئ ہیں.یہ شہر کشمیر کے پہاڑوں اور پست ٹیلوں کے درمیان واقع ہے.انہی پہاروں اور ٹیلوں سے ایک کشادہ چشمہ نکلتا ہے جس کا اصل نام اتاتھ ناگ تھا.جو بگڑتے بگڑتے اننت ناگ کہلانے لگا. اننت ناگ نامی اس شہر کا مغلیہ دور حکومت میں نام تبدیل کر کے اسلام آباد رکھ دیا گیا.ماضی میں اسلام آباد شہر کی عمارتیں پختہ تھیں اور یہاں ایک بڑا پر رونق بازار تھا.تقسیم ہند سے پہلے اسلام آباد میں تا تار،گلگت،لداخ اورتبت کے تاجرمال جمع کرتے اور پھر ہندوستان کے دیگر علاقوں ہزارہ،پشاور،ملتان،ڈیرہ غازی خان فروخت کے لئے لے جاتے تھے-اسوقت صرف پشمینہ کے 300 کارکانے اس شہر میں قائم تھے.سفید کپڑا یہاں اچھی کوالٹی کا بنایا جاتا تھا.