بلوچ سرداروں کے القابات افغانستان کے حکمرانوں نے مختلف ادوارمیں القابات دیئے جو بلوچ سرداروں کی افغانستان سے سیاسی و سماجی وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔ان میں نوشیروانی اوررخشانی قابل ذکر ہیں۔مارچ 1717ء میں سلطان شاہ حسین غلزئی نے عباس خان بلوچ خارانی کو رفعت و معالی پناہ امیر ابراہیم کا خطاب دیا جس کے معنی” بلندی و وقار کی پناہ ” کے ہیں۔1740ء میں نادر شاہ افشار نے پردل خان اور امیر عباس کو زبدہ القبائل،عمدہ القبائل کا لقب دیا جس کے معنی خاندانوں کی چوٹی اور خاندانوں کا ستون ہیں۔احمد شاہ درانی نے 1748ء حاکم خاران میر شاہداد بلوچ کو عالیجاہ رفیع جائیگاہ اخلاص و عقیدت دستگاہ یعنی عظیم ممتاز مخلص اور وفادار۔
