علم ع حکمت کا قدرداں

سلطان غیاث الدین بلبن کا بڑا بیٹا شہزادہ محمد سلطان جو ملتان کا حاکم تھا ۔علمی قدر دانی اور کمال پروری میں شہرہ آفاق تھا۔اس کے عہد میں ملتان رشک بغداد ہواکرتا تھا۔امیر خسرو اور امیر حسن کے علاوہ بڑے بڑے با کمال اس کے دربار میں جمع تھے۔اس نے دو مرتبہ اپنے مقربوں کو بہت سا روپیہ اور نادر و نایاب تحفہ دے کر شیراز میں شیخ سعدی کی خدمت میں روانہ کیا ۔اور نہایت ادب سے لکھا کہ اگر حضور اپنے قدوم میمنت سے عملہ ملتان کو رشک گلستان ارم بنائیں تو حضور کے واسطے ایک خانقاہ تیار کروا کر اس کے اخراجات کے واسطے کچھ دیہات وقف کر وں۔شیخ سعدی نے دونوں مرتبہ ضعف پیری کا عذر تحریر کیا۔اور ہر بار اپنے ہاتھ سے اپنے کلام کی بیاض مرتب کر کے شہزادہ کے پاس روانہ کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں