ادب انسانی زندگی کا ایک شعبہ ہے ۔اور کسی قوم کے تہذیبی سرمائے میں سب سے زیادہ اہمیت اس کے ادب ہی کو حاصل ہوتی ہے۔کسی قوم کی عدات و اطوار،افکار و خیالات،افتاد طبع اور رھجانات کا عکس اس کے ادب مین جس خوبی سے نظر آتا ہے ،کسی اور چیز میں نہیں مل سکتا۔گویا ادب اس کی تمام خصوصیات کا آئینہ دار ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ زندگی کے مختلف شعبوں کے دامن میں پرورش پائی ہوئی تمام روایات کی جھلک ادب میں دکھائی دیتی ہے۔ان تمام روایات کے سہارے قوم کا ادب بھی اپنی روایات کی تعمیر کرتا ہے ۔یہ روایات کسی ایک مخصوص وقت میں تعمیر نہیں ہوتیں ،بلکہ زمانے کے ہاتھوں ان کا خمیر اٹھتا رہتا ہےاور وقت کے ساتھ ساتھ ایک مستقل صورت اختیار کرتی جاتی ہے
